نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے شادی ہالز کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی

محمد عاطف امین2020-1255

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے شادی ہالز کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کردی

میرج ہالز میں انڈور 300سے زائد مہمانوں کی اجازت ہوگی،تقریبات کا دورانیہ صرف دو گھنٹے ہوگا۔شادی ہال میں تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا۔این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے شادی ہالز کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں۔میرج ہالز میں انڈور تین سو سے زائد مہمانوں کی اجازت ہوگی۔جبکہ آؤٹ ڈور

میں 500 مہمانوں کی اجازت ہوگی۔شادی ہالز میں تقریبات کا دورانیہ صرف دو گھنٹے ہوگا۔شادی ہال میں تقریبات کا وقت رات 10 بجے تک ہوگا۔ایس’ او پیز کی خلاف ورزی

پر جرمانے کے ساتھ ساتھ ہال بھی سیل کردیئے جائیں گے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی ہے۔بڑے عوامی اجتماعات کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنتے ہیں۔عوامی

اجتماعات کے انعقاد سے متعلق مشاورت جاری ہے۔مشاورت کے بعد اماں میں استعمال سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانبشہر قائد میں چھ دن میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے پر 12 شادی ہالز ، 193 ریسٹورنٹس، 23 دکانیں اور 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کوروناوائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث شہر بھر میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف ایکشن تیزی سے جاری ہے ،

چھ ڈسٹرکٹس میں مختلف ہوٹلز ، بازار ، دکانوں اور شادی ہولز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ کارروائیو ں کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف

جرمانے کیے گئے اور کئی جگہوں کو سیل کردیا گیا ، چھ دن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 12 شادی ہالز کو سیل ، 5 کو جرمانے کیے گئے جبکہ 47

شادی ہالز کو فائنل وارننگ جاری کی گئی۔

انتظامیہ کے مطابق چھ دن کے دوران مختلف اضلاع میں 193 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا ، خلاف ورزی کرنے پر 38 ریسٹورنٹس پر جرمانے اور 229 کو وارننگ جاری کی

گئی جبکہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 23 دکانوں کو سیل اور 10 کو جرمانے عائد کیے گئے۔ تعلیمی اداروں میں بھی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ایکشن لیتے ہوئے

ضلع جنوبی میں 4 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا جبکہ ضلعیر میں 5 جبکہ ضلع کورنگی میں 2 تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کی گئی


یہ خبر (محمد عاطف امین ٹرینی رپورٹر) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب

Fri Oct 9 , 2020
( عبدالمنان چانڈیہ – نمائندہ خصوصی ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صاحب کے وژن کے عین مطابق ضلع لیہ شہر کے عین وسط میں کچہری روڈ پر موجود موجود ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی اربوں روپے کی مالیت زمین پچھلے ادوار میں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ڈپٹی کمشنر اظہر […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031