اٹک (تحصیل رپورٹر امجد بیگ )
پاکستان تحریک انصاف کی ضلع اٹک میں تنظیم سازی، عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم۔پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے زیر اہتمام حضرو میں ایک پر وقار تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن عارف عباسی تھے دیگر مہمان گرامی میں ضلعی صدر قاضی احمد اکبر،
تحصیل صدر اشفاق خان،کوارڈینیٹر حاجی مشتاق میر، اشفاق خان سابق تحصیل صدر، با بو پرویز، کوارڈینیٹر ملک تیمور، سیاسی سماجی رہنما ربنواز عرف منا، ذاکر
بیگ، سجاد شاہ نے شرکت کی اس موقع پر تحصیل اور یونین کو نسل کی سطح پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں کے نو تٰفکیشن جاری کیے گئے۔مہمان خصوصی ڈپٹی
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی راولپنڈی ڈویژن عارف عباسی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 10اکتوبر کو پی ٹی آئی کا ایک بڑا کنونشن لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو گا
جس میں تمام عہدیداران و ورکرز شریک ہوں گئے اس موقع پر ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر نے بھی خطاب کیا۔ضلع اٹک میں تنظیم سازی کے تمام عہدیدار
خود مختیار ہیں اپنے فیصلے خود کر یں اور پارٹی کو مزید مضبوط کریں۔
یہ خبر (امجد بیگ تحصیل رپورٹر) نے ارسال کی