( عامر شہزاد ۔ ای این این رپورٹر )
تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کی حدود میں سیکرٹری سٹی پریس کلب کی دوکان پر ڈکیتی کی بڑی واردات
گزشتہ رات تقریباً سوا تین لاکھ کی ڈکیتی کی بڑی واردات ضلع بھر میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں شہری عدم تحفظ کا شکار
پنڈی بھٹیاں(عامر شہزاد ڈھڈی) تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں کی حدود میں محلہ حسن پورہ میں سیکرٹری سٹی پریس کلب کی دوکان پر ڈکیتی کی بڑی واردات مسلح
ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تقریباً سوا تین لاکھ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ضلع بھر میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،
گزشتہ رات محلہ حسن پورہ میں ثقلین کریانہ اینڈ ایزی پیسہ شاپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات سیکرٹری سٹی پریس کلب ثقلین علی دوکان بند کر رہا تھا کہ تین مسلح
نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ثقلین کو یرغمال بنا کر نقدی کیش جو تقریباً سوا تین لاکھ تھا لے اڑے اور جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے علاقے
میں خوف وہراس پھیل گیا ڈاکو وقوعہ سے پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے 15 پر کال کرنے کے بعد پولیس تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں موقع واردات پر پہنچ کر قانونی
کاروائی کا آغاز کر دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں نے BTA رپورٹ جاری کروانے کا حکم دیا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں سے
شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں
یہ خبر ( عامر شہزاد ۔ ای این این رپورٹر ) نے ارسال کی