دادو رپورٹ سید سفیر حسین نقوی
دادو میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی اشیاء خوردونوش کی چیزوں کے نرخ کو پر لگ گئے
ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی اشیاء خوردونوش کی چیزوں کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں شہریوں مجیب الحسن، خادم چانڈیو سميت دیگر نے کہا ٹماٹر 200 روپے فی کلو، آلو لءکل روپے فی کلو، پیاز 80 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے ہیں تاہم انتظامیہ منظر عام سے غائب ہے شہریوں کا مزید کہنا تھا 24 گھنٹوں میں اشیاء خوردونوش کی چیزوں کے نرخ میں اضافہ کیا گیا ہے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے.