دادو رپورٹ سید سفیر حسین نقوی
دادو کے تحصیل
خیرپور ناتھن شاہ میں مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ سے شبیہہ ذوالجناح کے ساتھ چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس میں ہزاروں عزاداران حسین کی شرکت، چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس رات 9 بجے مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں اختتام پذیر ہوگا۔
خیرپور ناتھن شاہ میں چہلم شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزا اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں مجلس عزا سے علماء کرام اور ذاکرین نے خطاب کیا، بعز ازاں مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ سے شبیہہ ذوالجناح کے ساتھ چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا، جلوس میں شریک ہزاروں عزاداران حسین نے سینہ خوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے شہدائے کربلا کو پرسہ پیش کیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، چہلم کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے جو کہ رات 9 بجے مرکزی امام بارگاہ پیر شاہ میں اختتام پذیر ہوگا، ادھر شہدائے کربلا کے پیاسوں کی یاد میں جگہ جگہ لنگر نیاز اور سبیلوں کا بہی اہتمام کیا گیا ہے۔