نمانئدہ ملک دلشاد
ENNنیوز کمالیہ
ڈپٹی کمشنر عمر جاوید اور ڈی پی او عمر فاروق نے اچانک تحصیل کمالیہ کا دورہ کرکے چہلم حضرت امام حسین ؓ کے لئے کئے
جانے انتظامات کا جائزہ لیا-
انہوں نے جلوس کے روٹ پر سیکورٹی کی فراہمی سمیت صفائی ، تجاوزات کے خاتمہ سمت دیگر اقدامات چیک کئے- اسسٹنٹ کمشنر عرفان ہنجرا، ڈی ایس پی مہر سعید سیال، دیگر سرکاری افسران اور ممبران امن کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے روٹ معائنہ کے بعد افسران اور ممبران امن کمیٹی سے میٹنگ کی انہوں نے
عاشورہ محرم پر بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں مثالی کردار پر تمام مکاتب فکر کے علماء کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے چہلم پر بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی دہانی کرائی- ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹے گی کوششوں میں ممبران امن کمیٹی کا کردار قابل ستائش ہے- ڈی پی او عمر فاروق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے چوکس ہے ممبران امن کمیٹی ڈسٹرکٹ پولیس کے دست و بازو ہیں امن کے لئے تعاون آئندہ بھی جاری رکھیں-