بالاکوٹ : ( محمد سرور ۔ ضلعی رپورٹر )
کل بروز جمعرات آٹھ اکتوبر بالاکوٹ نوجوان اتحاد پاور کے نوجوانوں نے بلیک ڈے منانے کا اعلان کر دیا جس کے لیے احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا کل پورا بالاکوٹ بند کرنے کا اعلان
تمام کاروباری مراکز بھی بند ہوں گے 15سال گزر جانے کے باوجود بھی آج تک بالاکوٹ کے زلزلہ زدگان کو ان کاحق نہ مل سکا پچھلی اور موجودہ تمام حکومتوں کے نمائندے ہر سال 8 اکتوبر کو آ کر بس ایک نیا لولی پوپ دے کر چلے جاتے ہیں
مگر اس 8 اکتوبر کو لوگوں کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہم کو ہمارا حق چاہیے نہیں تو تحریک نیو سٹی بالاکوٹ کا احتجاج
https://youtu.be/2ChwHmuSEaQ
اسلام آباد تک جاری رہے گا جب تک اس معاملے کا حل نہیں ہوتا