محمّد تنویر اشرف
بیورو چیف ای این این میڈیا ساہیوال
مہنگائی کے ستائے غریب عوام کے لئے اچھی خبر، پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ میں 50 سے زائد چھوٹے کاروبار پر عائد کی گئی لائسنس فیس ختم کی جائے گی۔
سابقہ بلدیاتی نظام میں پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کو اپنا ریونیو بڑھانے کیلئے چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس عائد کرنے کا اختیار دیا تھا، جس کے بعد ریڑھی بان، فوڈ کاؤنٹرز، چھوٹی دکانوں سمیت 50 کاروباروں پر لائسنس فیس عائد کر دی گئی تھی، تاہم اب پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار پر سابقہ بلدیاتی سیٹ اپ میں عائد کی گئی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس ختم کرنے کی سمری کابینہ سب کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری سے 50 نوعیت کے چھوٹے کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو ریلیف ملے گا، جبکہ نئے بلدیاتی نظام میں چھوٹے کاروبار پر لائسنس فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
یہ خبر ( محمد تنویر اشرف – بیورو چیف ) نے ارسال کی ہے