جتوئی ( نعیم شھزاد ) تھانہ جتوئی کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2015 کے مبینہ قتل کے مقدمہ کے مجرم اشتہاری سمیت، دو بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار، سینکڑوں لیٹر شراب سمیت دو شراب بنانے والی بٹھیاں برامد
تفصیل کے مطابق ایس ڈی پی او جتوئی ریحان الرسول خان افغان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ جتوئی شاہد رضوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو شراب کی چالو بٹھیاں 180 لیٹر شراب، 100 لیٹر لہن برآمد کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ شراب فروش عباس اور سلیم کو مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا جبکہ دوسری بڑی کارروائی میں 5 سال سے مفرور مجرم اشتہاری جس پر 2015 سے قتل کا الزام ہے کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دی، ایس ایچ او شاہد رضوان ستمبر کے مہینے میں ضلع بھر میں سب سے بہترین ایس ایچ او کا ایوارڈ بھی وصول کر چکے ہیں
https://youtu.be/-s4Y2_-KM2kk
ای این این