سید بابر علی نقوی – خصوصی نمائندہ (سعودی عرب)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے مزید مشکلات
سعودی حکومت نے ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر اور ویلڈنگ ٹیکنیشن کے
بعد کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں بھی
سعودیوں کے لیے مختص کر دیں
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے
نجی اداروں میں کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسامیاں
سعودیوں کے لیے مختص کردی ہیں۔ جس کے باعث ان اداروں سے
پاکستانیوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کی نوکریاں ختم ہو جائیں
گی۔ وزیر افرادی قوت احمد الراجحی نے بتایا کہ یہ فیصلہ مقامی
نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر کیا گیا ہے۔ یاد رے اس سے
پہلے ہیلتھ اینڈ سیفٹی آفیسر اور ویلڈنگ ٹیکنیشن کے اقامہ ہولڈرز
کی جاب پوزیشنز اقامے میں تبدیل کر دی گئی ہیں۔
یہ خبر ( سید بابر علی نقوی – خصوصی نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔