سوہاوہ :(محمد نبیل حسن )
تفصیلات کیمطابق سینئر صحافی و معروف سماجی شخصیت رضا حسین اعوان نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میونسپل کمیٹی سوہاوہ کے وارڈ نمبر 13 سے
بطور امیدوار الیکشن لڑنے کا بڑا فیصلہ کر لیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں ہماری بھرپور حمایت سے ایلیکٹ ہونے والے امیدواروں نے
ہمارے وارڈ کی غیور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دیئے، یہ ہی وجہ ہے کہ وارڈ کی عوام کے متعدد بار اصرار کرنے پر الیکشن میں حصہ
لینے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر سوہاوہ کی سماجی شخصیت چاچو سعید، ریاض عرف (راجی)، علی شاہ، ملک عمران، ٹھیکیدار ملازم، حاجی آصف، حبیب الرحمن
سمیت دیگر نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا.
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے