جیکب آباد (نمائندہ عبدالباقیENN)
جیکب آباد میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکس لیبر یونین کا واپڈا کی نجکاری،ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑہانے، روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
تفصیلات کے مطابق واپڈا ہائیڈرو یونین الیکٹرک ورکس لیبر سیپکو ڈویژن جیکب آباد کے چیئرمین بابو محمد حنیف لاشاری جنرل سیکرٹری محمد علی لاشاری کی قیادت
میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ورکس کے چیئرمین بابو محمد حنیف لاشاری نے کہا کہ نیازی سرکار واپڈا کو بھیچ کر غریب
ملازمین کو بیروزگار کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے اداروں کو پرائیویٹ کرنے سے غریب خوشحال نہیں بلکہ مزید بےروزگار ہوجائے گا واپڈا ملازمین کی انکریمنٹ ختم
کرنے کی مزمت کرتے ہیں ملازمین کو مستقل اور تنخواہیں بڑہائی جائیں
خبر (عبدالباقی ۔ رپورٹر) نے ارسال کی ہے