( ای این این نمائندہ )
خبر شامل کرتے ہیں فتح جنگ سے جہاں پر موجود ہیں ہمارے نمائندے نصیر احمد احوال بتارہے ہیں آمدہ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جہاں پر لوگوں نے حکومتی
کارکردگی سے مایوس ہو کر لوگوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر مختلف دھڑے اور برادریاں پاکستان پیپلز پارٹی اور سردار سلیم حیدرخان
کی قیادت پر اعتماد کر رہے ہیں اور آئندہ آمدہ بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں بھرپور سپورٹ کریں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان کا
کہنا ہے پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور میں اپنے تمام آنے والے نئے ساتھیوں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اور ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا
لوگوں کی جوق در جوق پیپلز پارٹی میں شمولیت بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے-
یہ خبر ( ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔