حافظ آباد : ( زبیر معاویہ – بیورو چیف )
حافظ آباد پولیس تھانہ کسوکی کی کاروائی ملزم اسحاق کو سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی تصویریں اپلوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلی مقدمہ
درج-
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کی ہدائیت پر حافظ آباد پولیس کی ضلع بھر میں اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی پی او
حافظ آباد کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ کسوکی ریاض احمد سپرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم
اسحاق ارشاد سکنہ جوڑیانوالہ سے 12 بور بندوق اور پسٹل 30بور برآمد ہوا، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
یہ خبر ( زبیر معاویہ – بیورو چیف ) نے ارسال کی ہے۔