( خصوصی نمائندہ – عبدالمنان چانڈیہ )
لیہ میں تھانہ چوک اعظم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 گینگ گوجرہ گینگ ۔کشمیری گینگ اور کار چور گینگ کے 8
ارکان کو گرفتار کر لیا ملزمان طاہر، امجد، اکرم، بلال، اویس ،شکیل ،اسرار اور محمد نعیم کو گرفتار کر کے تحقیقات کی گئیں ملزمان سے مال مسروقہ 60 سے زائد چائے
کے پیکٹ چھینی گئی رقم 2 لاکھ روپے چوری شدہ کار ،موبائل اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 7 پسٹل بھی
پولیس نے اپنے قبضے میں لے لئے ڈی ایس پی فرحت رسول کا کہنا ہے ملزمان بین اضلاعی گینگ جرائم پیشہ گینگ کا حصہ ہیں اور مختلف مقدمات میں دیگر شہروں
کی بھی پولیس کو مطلوب ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا گیا ڈی ایس پی فرحت رسول بندیشہ نے بہتر کاردگردگی پر
ایس ایچ او محمد عابد اور اس کی ٹیم کو شاباش بھی دی-
یہ خبر ( خصوصی نمائندہ – عبدالمنان چانڈیہ ) نے ارسال کی ہے۔