( نیوز رپورٹر – نزیر احمد ساغر )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔۔۔
ایس۔ایچ۔او تھانہ بفہ دوست محمد خان نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئیے۔
منشیات فروش شمس الرحمن ولد غلام نبی سکنہ بفہ خورد سے 1کلو 127گرام چرس برآمد کی گئ۔
اسی طرح منشیات فروش مشتاق ولد عبداللہ جان سکنہ بفہ خورد سے 1کلو 210 گرام چرس برآمد کی گئ۔
ملزم منیر مسکین ولد نظیر سکنہ بفہ خورد سے 495 گرام چرس برآمد۔۔۔
ملزم سعیدالرحمان سے 515 گرام چرس جبکہ ملزم آمین ولد عبدالرؤف سکنہ بفہ خورد سے 120 گرام ہیروئین برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت
مقدمات درج کرلئیے گئے۔
یہ خبر ( نیوز رپورٹر – نزیر احمد ساغر ) نے ارسال کی ہے۔