میلسی (بیوروچیف وسیم شبیر )
5 اکتوبر ٹیچر ڈے دنیا بھر میں عزت و احترام سے منایا جاتا ہے ۔استاد کو معاشرے میں روحانی والدین کا درجہ حاصل ہے کیونکہ دنیا میں والدین کے بعد اگر کسی بچے
کی تربیت کی ذمہ داری کسی پر عائد ہوتی ہے تو وہ معلم یعنی استاد ہے ۔میلسی میں نجی سکول شبیر آکسفرڈ سکول اور سپیریئر کالج میلسی میں بچوں نے
استاد کی عظمت اور اہمیت کو اجاگر کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔
میلسی میں نجی کالج سپیریئر کالج میلسی اور شبیر آکسفرڈ سکول کے بچوں نے 5 اکتوبر” ٹیچر ڈے” کو جوش و خروش سے منایا ۔بچوں نے استاد کی عظمت پر
روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ جب تک استاتذہ کی عزت نہیں کرو گے اس وقت تک صحیح علم حاصل نہیں ہوتا جو طالب علم اساتذہ کا ادب کریں گے وہی ہونہار ہوں گے
وہی صاحب سعادت ہوں گے وہی صاحب اقبال ہوں گے کیونکہ وہ استاد ہی ہے جو ہمیں دنیا میں جینا اور رہنا سہنا سیکھاتا ہے۔جبکہ دوسری طرف پرنسپل شبیر
آکسفرڈ سکول وسیم شبیر اور پرنسپل سپیریئر کالج میاں ندیم ممتاز نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کے افسوس اس بات کا ہے ہمارا معاشرہ استاد
کی اہمیت کو کھو رہا ہے ۔اساتذہ کے پاس علم کی بہت بڑی طاقت ہے جو وہ طالب علموں کی طرف منتقل کر رہے ہیں ۔استاتذہ کو چاہیے کے اخلاص نیت کے ساتھ
،جذبہ ایثار کے ساتھ،اور محبت و شفقت کے ساتھ اپنے طالب علموں کو پڑھائیں اسلام میں استاد کا رتبہ والدین کے رتبے کے برابر قرار دیا گیا ہے ۔اچھا استاد وہ ہوتا ہے
جو اپنے طالب علم کے اندر سے بہترین کو نکالے ۔
