( رانا شہزاد ۔ ای این این نمائندہ )
سرگودھا نامہ نگار
سرمایہ داری جیت گئی غربت اور قوانین ہار گئے قراقرم ٹیکسٹائل یونٹ بھیرہ میں لیبر قوا۔یں کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں مزدوروں کو 7000تنخواہ دے کر آٹھ گھنٹے
ڈیوٹی لی جارہی ہے احتجاج کرنے پر مزدوروں کو نوکری سے نکال دیا جاتا ہےاس فیکٹری کا انچارج مظہر نامی شخص انتہائی بدتیمیزی کا مظاہرہ کرتا ہے اور سنگین
نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے میڈیا نمائندگان نے جب اس سلسلہ میں ان کا موقف جاننے کی کوشش کی تو قراقرم ملز انتظامیہ نے کہا جو کرنا ہے کرلو ہم کسی لیبر لاء
کو نہیں مانتے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے مکمل ثبوت موجود ہیں ملازمین کو نکالنے کے ثبوت بھی موجود ہیں اس سلسلہ میں لیبر ڈیپارٹمنٹ اور لیبر کورٹ
سے بھی رجوع کیا جارہا ہے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ قراقرم ٹیکسٹائل یونٹ بھیرہ کی انتظامیہ کو مزدوروں کا استحصال کرنے
سے روکا جائے اور مزدوروں کو منظور شدہ تنخواہ دلوائی جائے اور ملز کا آڈٹ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں مزدوروں کو ریلیف مل سکے-
یہ خبر ( رانا شہزاد ۔ ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔