( شفیق محمد ۔ نمائندہ enn )
ایس ایچ او قائد آباد کی زبردست کاروائی 2 اغوا کار گرفتار مغوی بچی بازیاب
پانچ دن پہلے مسلم آباد کالونی سے اغوا ہونے والی بچی پانچ سالہ زینب کو اج SHO قائد آباد امین کھوسہ نے انٹلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گلشن بونیر سے بازیاب کرلیا ہے
اور دو اغوا کاروں محمد طاہر اور محمد رضا کو گرفتارکر لیا ہے
ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی کیطرف تعریفی اسناد اور 10٫000روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے
اس کارروائی پر عوامی حلقوں کی جانب سے ایس ایچ او کی کارکردگی کو سراہا جارہا ہے