نارووال۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس مجسٹریٹس کا آجلاس‎

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

مو رخہ 05 اکتوبر 2020 ڈپٹی کمشنر نارووال محترم شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ ، صارفین کو روز مرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کے حصول کے حوالے سے کسی قسم کی

مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، آٹا اور چینی کی فوری دستیابی کوہر صورت یقینی بنایا جائے ، آلو پیاز ٹماٹر ودیگر اشیاءکی قیمتوں کی کڑی نگرانی کر یں ، پرائس مجسٹریٹس

روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے سلسلہ کوجاری رکھیں ، گراں فروشی اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف شیکنجہ تیز کیا جائے ، شہر یوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی

کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے یہ بات پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اے ڈی سی آر ڈاکٹر فیصل سلیم ،اسسٹنٹ کمشنرز سیدہ تہنیت

بخاری ،وقار اکبر چیمہ ،عثمان اکرم ، اے سی یوٹی حاکم علی خان کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز و فوکل پرسن ذیشان نیا ز اور دیگر پرائس مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی

۔ فوکل پرسن پرائسز زیشان نیا ز نے ڈپٹی کمشنر نارووال کو بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات ضلع بھر میں دیگر اشیائے خورد ونو ش کے ساتھ ساتھ با لخصوص آٹا

اور چینی کی ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ، اوورچارجنگ غیر معیاری اشیاء کی فروخت روزانہ کی بنیاد پر مہم کا میابی سے جاری ہے اس حوالے سے پرائس ایکٹ کنٹرول کے تحت ماہ

ستمبر کے دوران 1382 دوکانیں چیک کی گئی جن میں 712 دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے اور 11دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ

مجموعی طور پر 9لاکھ 55ہزار8سو روپے جرمانہ کیا گیا ۔فوکل پرسن نے مزیدبتایا کہ اسی طر ح چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایت پر آٹاکی ذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ

کے تحت اب تک ضلع بھر میں پر ائس مجسٹریٹس نے 14099 دوکانیں چیک کئی گئی جن میں 116دوکاندار خلاف ورزی کے مرتکب پائے جن میں 30 دوکانداروں کے خلاف مقدمات

درج کر ادیئے گئے جبکہ مجموعی طوپر2لاکھ 78ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا ۔

یہ خبر ( نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

فیصل آباد میں ایک عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد

Tue Oct 6 , 2020
( ر انا غلام محی الدین – بیورو چیف آف فیصل آباد ) فیصل آباد میں ایک عظیم الشان محفل پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں سامعین نے بھرپور شرکت کی اور جس میں فیصل آباد کے عظیم نقیب محفل اعجاز احمد معصومی اپنی حاضری پیش کر رہے ہیں […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031