ڈومیلی:(محمد نبیل حسن)
ٹیچر ڈے کے سلسلہ میں العصرسکول بڑاگواہ نے کیک کاٹا۔اور گفٹ دیٸے۔ہم تمام اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں ان اساتذہ کی وجہ سے ہی
ہم ترقی کر رہے ہیں۔طلبإ و طالبات۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز 5اکتوبر ٹیچرز ڈے کے عالمی دن کو دنیا بھر میں منایا گیا۔اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔سکولوں میں کیک کاٹے
گٸے اساتذہ کو بچوں کی جانب سے گفٹس بھی دیٸے گٸے۔دیگرسکولوں کی طرح العصر سکول سسٹم بڑاگواہ کیمپس میں بھی بچوں نے ڈاٸریکٹر سفیر حمزہ طاہر کیساتھ کیک کاٹا۔اور
سلام پیش کیا۔اس کے علاوہ دیگر سکول کی ٹیچرز کو بچوں کی جانب سے گفٹس بھی دیٸے گٸے۔بچوں کہ کہناتھا کہ ہم آج جو بھی کچھ ہیں ان اساتذہ کی وجہ سے ہیں۔ہم دنیابھرکے
ٹیچرز کو آج کے دن کے موقع پر سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور سب کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ اپنے استاد کی قدر کیاکریں۔جو بچہ اپنے استاد کی قدر کرتاہے وہ ہمیشہ
کامیاب ہوتاہے۔استاد ایک والدین بھی ہے۔جب کہ ڈاٸریکٹر سفیر حمزہ طاہر نے اس موقع کی نسبت سے پیغام دیاکہ آج ہمارے سکول کے بچوں نے اپنے اساتذہ کو یاد رکھا۔اور بڑے
زبردست طریقے سے خراج تحسین پیش کیا۔ابھی تک اساتذہ کیلیے کافی مساٸل ہیں ۔سرکاری ٹیچرز کو اگے پروموٹ نہیں کیاجاتا۔ان پر سختیاں کی جاتی ہیں ۔انکو سہولیات نہیں دی جاتی
۔استاد بھی ملک کا اثاثہ ہیں۔انکے بغیر بھی ترقی ممکن نہیں حکومت کو چاہیے اساتذہ کے مساٸل کو حل کرکے انکی عزت کی جاۓ۔استاد قلم سے تعلیم دیتاہے جو بچی بچہ اگے جاکر
ترقی کرتاہے۔افسربنتاہے۔سب کو اپنے علاقے کے استاد کی قدر کرنی چاہیے ۔انکااحترام کرنا چاہیے جوقومیں استاد کی عزت کرتی وہ کامیاب ہوتی ہیں۔
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے