نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)
5 اکتوبر ٹیچرز ڈے۔۔۔۔۔۔۔
5 اکتوبر کو دنیا یوم اساتذہ (Teachers day) کے طور پر مناتی ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
عزیز دوستو! آپ اس وقت مصروف دنیا میں رہ رہے ہیں،اس لئے سال میں ایک بار ضرور اپنے اساتذہ سے ملیں آگر تمام اساتذہ سے نہیں مل سکتے تو کم ازکم ایک استاد سے
ضرور ملیں،ہو سکے تو انہیں کوئی گفٹ دیں۔اگر ملاقات نہیں ہو سکتی تو کال یا میسج ضرور کریں۔
آپ یقین نہیں کرسکتے کہ آپ کے اساتذہ کو آپ کی خصوصی ملاقات،کال یا میسج سے کتنی خوشی ہو گی۔کیا خبر اس خوشی کے عالم میں ان کے دل سے دعا نکل جائے اور آپ
کے وارے نیارے ہو جائیں۔
یہ خبر ( نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے۔