(نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر
وزیر اعلی پنجاب کی عوام دوست انقلابی قدم کے تحت
اور ڈپٹی کمشنر شاہدزمان لک کی زیرنگرانی ضلع نارووال
کی تینوں تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد شروع
کر دیا گیا ہے جس کا مقصد محکمہ ریونیو کے حوا لے سے
شہریوں کی خدمت کے جذبے کے تحت ان کے مسائل کو
فوری حل کرنا ہے ، کھلی کچہریوں کا انعقاد ہر ماہ کے
پہلے ہفتے ورکنگ ڈے میں صبح 10بجے تا 3 بجے تک کیا
جائے گا جس میں شہر یوں کو روزمرہ کے مسائل درستگی
ریکارڈ ،فرد اور انتقالات کا اجراء، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹ ،
رجسٹری ، معائنہ ریکارڈ ، ڈومیسائل کا اجر اءکے ساتھ
ساتھ دیگر معاملات حل کیے جائیں گے اور ڈپٹی کمشنری تا
پٹواری تک ریونیو عملہ ایک چھت تلے عوام کی خد مت
کے لیے حا ضر ہوں گے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی عوام
دوست پالیسی کے تحت، ڈپٹی کمشنر نارووال کی نگرانی
میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ماہانہ کھلی کچہریوں کے
انعقاد سے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے میں با آسانی
مدد ملے گی ۔
یہ خبر (نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر) نے ارسال کی