ڈومیلی:(محمد نبیل حسن )
گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول پدھری میں سٹاف کی کمی
بچوں مستقبل داٶ پرلگ گیا
ایک ٹیچر سکول کا انچارج بھی ہے اور ساتھ بچوں کو
بھی پڑھارہاہے۔سٹاف کوپوراکیاجاۓ ۔اہلیان علاقہ۔تفصیلات کے
مطابق ڈومیلی کےعلاقہ پدھری میں قاٸم گورنمنٹ بواٸز ہاٸی
سکول کرونا واٸرس کی وجہ سے بند تھا اب مراحلہ وار یہ
سکول بھی کھل گیا اور مراحلہ وار تعلیمی سرگرمیوں کا
مکمل آغاز ہوچکاہے۔کروناواٸرس کے باعث بندسکول دوبارہ
کھلنےکے بعد حکومت کی ہدایات اورایس او پیز پر سختی
سے عمل درآمد کیاجارہاہے۔اسکے علاوہ ہاٸی حصہ میں
سٹاف کی بہت کمی ہے ہیڈماسٹر نے بتایاکہ میں اکیلا اپنی
ڈیوٹی سرانجام دے رہاہوں اس سکول کاچارج بھی میرے
پاس ہے حصہ ہاٸی میں سٹاف کی کمی کو پوراکیاجاۓ
تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کو حسن طریقے سے پوراکیاجاسکے۔
جبکہ بچوں کےوالدین بھی سخت پرشان دیکھاٸی دیٸے
بچوں کے والدین کا کہناتھاکہ سٹاف کی کمی پر ہمارے
بچوں کا مستقبل تباہ ہورہاہے۔آدھاسال کروناواٸرس کی وجہ
سے گزرگیا باقی پچھے تین چار ماہ اگر ٹیچرز نہیں ہوں گے
تو بچے کیاپڑھیں گے۔ہم اپیل کرتےہیں وزیرتعلیم پنجاب،ایم
پی اے ۔ایم این اے،ڈی سی جہلم اور سی ای او
ایجوکیشن جہلم سےکہ نوٹس لیکر اس گورنمنٹ ہاٸی سکول
پدھری میں سٹاف کو پوراکیاجاۓ تاکہ ہمارے بچوں کی
تعلیم حاصل کرسکیں
خبر (محمد نبیل حسن) نے ارسال کی ہے