اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 53 نئے کیسز سامنے

(سروش خان – ای این این نمائندہ)

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 53 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 16 ہزار 766 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹے میں4 ہزار 746 تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، اسی دوران 53 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی، اب تک دارالحکومت سے 16 ہزار 766 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 549 رہ گئی۔

شہراقتدار میں اموات کی مجموعی تعداد 183 ہے۔ 24گھنٹے میں کرونا سے مزید51 شہری صحت یاب ہوگئے، شہر میں تمام متاثرین کو ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے

دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 402 ہوچکی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 371 ہے جبکہ کوویڈ سے تاحال 146 اموات ہوچکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کرونا وائرس کے 48 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

یہ خبر (سروش خان – ای این این نمائندہ) نے ارسال کی

ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنمنٹ بواٸز ہائی سکول پدھری میں سٹاف کی کمی

Sun Oct 4 , 2020
ڈومیلی:(محمد نبیل حسن ) گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول پدھری میں سٹاف کی کمی بچوں مستقبل داٶ پرلگ گیا ایک ٹیچر سکول کا انچارج بھی ہے اور ساتھ بچوں کو بھی پڑھارہاہے۔سٹاف کوپوراکیاجاۓ ۔اہلیان علاقہ۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کےعلاقہ پدھری میں قاٸم گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول کرونا واٸرس کی وجہ سے […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031