احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ کا انتباہ

احتیاط نہ برتی تو کورونا وبا واپس آسکتی ہے، کورونا ایڈوائزری گروپ نے ایک بار پھر خبردار کر دیا۔

کورونا ایڈوائزری گروپ نے موذی وائرس بارے خطرے کی گھنٹی بجا دی، حکام کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل نہ کیا تو کورونا بارے آنے والے دن خطرناک ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق 80 فیصد سے زائد شہریوں نے ایس اوپیز پرعملدرآمد چھوڑ دیا ہے۔ 75 فیصد شہری ماسک ہی نہیں پہنتے جبکہ 85 فیصد سماجی فاصلہ اور ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنا بھول چکے۔

حجام، بیوٹی سیلونز، بازار، شاپنگ مالز اور دفاتر میں ایس اوپیز پرعملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن نہیں لیا جاتا۔ ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ختم ہوچکا، دوبارہ آئے گا تو احتیاط کرلیں گے۔

کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کے ممبر پروفیسر اسد اسلم کہتے ہیں، عوام غیرسنجیدہ رویہ اپنا رہے ہیں ، موسم کی تبدیلی سے وائرس واپس آسکتا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو کسی بھی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آذاد کشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈاون کا فیصلہ

Sun Oct 4 , 2020
( ناظم حسین – ای این این نمائندہ ) آذاد کشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈاون کا فیصلہ آذاد کشمیر بھر میں دوبارہ سے لاک ڈاون کا فیصلہ. وزیراعظم آذاد کشمیر کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی بنیاد پر […]

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031