دادو رپورٹ – سید سفیر حسین نقوی
دادو کےتحصیل خیرپور ناتھن شاہ پولیس کی بڑی کاروائی, ہزاروں لیٹر غیرقانونی طور اسمگل ہونے والہ ايرانی ڈیزل پکڑ لیا
مبینہ طور غیرقانونی اسمگل ہونے والے ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر ڈرائیور پر مقدمہ درج کرلیا
پولیس نے تلھو لنک روڈ پر خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوۓ ملزم شفقت اللہ رند کو ٹینکر کے ساتھ گرفتار کرلیا
ملزم شفقت اللہ رند مختلف بروکرس سے چوری شُدہ ڈیزل لے کر مختلف شہروں میں اسمگل کرتا ہے, پولیس
اطلاع ملی کے ملزم شفقت اللہ رند آج 15000 ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا ہوا ٹینکر دولتپور لے کر جار رہا ہے, پولیس
بروقت کاروائی کرتے ہوۓ ملزم شفقت اللہ رند کو تلھو لنک روڈ پر گرفتار کرلیا جس کے بعد اُس پر مقدمہ بھی درج کردیا ہے, پولیس