( ملک لقمان ای این این نیوز )
ایک نظر ادھر بھی
کورونا کی وبا سے پہلے 100 سے زائد مسافر ٹرینیں چل
رہی تھیں لیکن اب 50 چل رہی ہیں اور مال گاڑیوں کی
تعداد میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا. اس طرح ریلوۓ کا
خسارہ ختم ہوگا؟
لاک ڈاؤن ختم ہوگیا سیاحتی مقامات کھل گئے. شادی ہالز
اور اسکولز تک کھل گئے لیکن تمام ٹرینیں بحال نا ہوئیں.
کیا لوگوں نے سفر کرنا چھوڑ دیا؟
اب بھی یہی سننے میں آرہا ہے کہ 15 اکتوبر سے بھی
یہی 50 ٹرینیں چلیں گی صرف ان کے پرانے اسٹاپس اور
ٹائمنگ بحال کی جائیں.
پاکستان کی آبادی دن بدن تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن
ریلوۓ سیکشنز اور ٹرینیں بند کی جارہی ہیں. یہ کون سی سائنس ہے؟؟؟
ایک وقت وہ بھی تھا جب پاکستان میں روزانہ 300
ٹرینیں چلا کرتی تھیں. اب اگر کوئی نئی ٹرین چلتی بھی
ہے تو صرف کراچی لاہور یا کراچی راولپنڈی روٹ پر.
باقی کسی سیکشن کو بحال کرنے یا برانچ لائنوں پر نئی
ٹرینیں چلانے کی کسی کو توفیق نہیں ہوتی
یہ خبر ( ملک لقمان ای این این نیوز ) نے ارسال کی ہے