6 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاجی دھرنے میں جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن بھرپور شرکت کرے گا
قافلوں کی روانگی شیڈول اور انتظامات کو حتمی شکل ی دی گئ
ملازمین کے قافلے جی ٹی اے نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند کی قیادت میں نصیرآباد جعفرآباد کچھی صحبت پور اور جھل مگسی کے سینکڑوں اساتذہ کرام کل 4 اکتوبر صبح دس بجے اسلام آبادکے لیے روانہ ہونگے
گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی نصیرآباد ڈویژن کے صدر مٹھا خان رند نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں
اور مطالبات سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے سرکاری ملازمین اسس وقت بے شمار مشکلات سے دوچار ہیں موجودہ مہنگائ نے ملازمین کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور دوسری طرف ملازمین کو نہ صرف پہلے سے حاصل مراعات سے محروم کیا جارہا ہے بلکہ نت نئے ملازمین دشمن پالیسیاں بنا کر سرکاری ملازمین کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے اور نہ ہی ملازمین کے حوصلے متزلزل ہونگے۔۔۔رپورٹ سجاول جمالی enn۔نیوز جعفرآباد بلوچستان