ڈیرہ مراد جمالی : ( سجاول ۔ نمائندہ Enn )
منجھوشوری پولیس کی کامیاب کاروائی چوری ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث تین اہم ملزمان گرفتار اسلحہ و ڈکیتی شدہ دو موٹرساٸیکلیں برآمد مزید گرفتاریاں متوقع
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی۔، ایس ایس پی نصیرآبادعبدالحئی عامربلوچ کےخصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ارشاداحمد گولہ کی نگرانی میں ایس ایچ او منجھوشوری غلام سرور مینگل نے بھاری نفری کےہمراہ جراٸم پیشہ افرادکے خلاف کامیاب کارواٸی کرکے مختلف علاقوں سے چوری ڈکیتی کے ورداتوں میں ملوث تین ملزمان اسماعیل ۔محمدملوک۔ حبیب الرحمن کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ایک سیون ایم ایم دوعددشاٹ گن سمیت ایک ماہ قبل ڈکیتی شدہ دوعدد موٹرساٸیکلیں بھی برآمد کرلی۔
ایس ایچ او غلام سرور مینگل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتےہوئے کہاکہ امن و امان کی بحالی کےلیئے علاقے میں مزید کارواٸیوں کا سلسلہ جاری ھے
عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلٸے پولیس گشت اور سخت چیکنگ جاری ھے جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے ۔۔۔
