چیچہ وطنی : نواحی گاؤں 108بارہ ایل میں فائرنگ کا واقعہ

( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر )

( محمّد تنویر اشرف )

( بیورو چیف ساہیوال )
ENN Media Tv

چیچہ وطنی : نواحی گاؤں 108بارہ ایل میں فائرنگ کا واقعہ، 4

افراد قتل ، دو زخمی ہو گئے ۔ریسکیو1122

چیچہ وطنی : گذشتہ روز معمولی بات پر جھگرا ۔ 4۔ افراد کی جان

لے گیا۔گذشتہ روز تین سگے بھائی اپنی گاڑی میں چک نمبر108بارہ

ایل میں جارہے تھے کہ ثاقب جٹ جس کا گھر راستہ میں ہے اس پر

گاڑی کی وجہ سے مٹی پڑ گئی ۔ جس پر دونوں گروپس کے درمیان

تلخ کلامی ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق آج تین سگے بھائی محمد اصغر ،

بنٹو ، وسیم چھینا اوران کا کزن علی اسی رنجش پر ثاقب کے ڈیرے

پر گئے اور اسکو مارتے ہوئے اس کے گھر کے سامنے لاکر فائرنگ کرکے

شدید زخمی کردیا ۔ جس پر ثاقب کے بھائی کی جوابی فائرنگ سے

حملہ آور دوسگے بھائی محمد اصغر ، بنٹو موقع پرہی دم تو ڑ گئے

جبکہ انکا تیسرا بھائی محمد وسیم چھینا ہسپتال میں زخموں کی

تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ریسکیو ٹیم نے ثاقب جٹ کو طبی امداد کے

بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں شفٹ کیا۔ پولیس

کی نااہلی لاپرواہی کی وجہ سے مقتولین کے دیگر ساتھیوں نے ایک

بار پھر حملہ کرکے ثاقب کو ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں فائرنگ

کرکے قتل کردیا ۔ جس کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقع کے بعد پولسی کی بھاری نفری بھی ہسپتال میں پہنچ گئی ۔ جاں

بحق ہونیوالوں میں محمد اصغر، بنٹو، وسیم چھینا اور ثاقب جٹ

ہیں جبکہ علی نامی نوجوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو

ہسپتال ساہیوال ریفر کردیا گیاہے جہاں اس کی حالت تشویشناک

بتاٸی جاتی ہے ۔تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو

اپنی تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال

منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کیلئے کس

پارٹی نے درخواست نہیں دی ۔


یہ خبر ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) نے ارسال کی ہے۔


یہ خبر (محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مانسہرہ : سکول گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی شروع

Sun Oct 4 , 2020
( نعمان اعوان – ای این این نمائندہ ) مانسہرہ : سکول گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی شروع یہ خبر ( نعمان اعوان – ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے۔

کیلنڈر

March 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031