حضرو اٹک (کرائم رپورٹر امجد بیگ )
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کر نا ہے۔تحصیل حضرو میں سب
سے زیادہ فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں کیو نکہ یہاں کا پانی صاف نہیں یہ پانی پینے سے ہیپٹائٹس کا مرض پیدا ہو تا ہے چورلٹیرے جتنا مرضی زور لگا لیں لیکن وہ
کچھ نہیں کر سکتے ان چور لٹیروں کو عمران خان کبھی نہیں چھوڑے گااپوزیشن کی تمام پارٹیاں مل کر بھی کچھ نہیں کر سکتی ہیں پی ٹی آئی اپنی حکومت کے
5سال پو رے کرے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن کے وقت عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ ایک ایک کر کے پو را کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں
نے تحصیل حضرو کے علاقے نرتوپہ، یٰسین میں فلٹریشن پلانٹس اور حضرو میں مطاہر میموریل ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے بطور مہمان خصوصی
خطاب کر تے ہو ئے کیااس سے قبل انہوں نے با قاعدہ فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پرتحصیل صدر پی ٹی آئی اشفاق خان،کوارڈینیٹرفلٹڑیشن پلانٹس ڈاکٹر جاوید،
کوارڈینیٹر حاجی مشتاق میر،کوارڈینیٹر ملک ثمر عبا س، صاحبزادہ اکرام الحق، مفتی اظہر محمود اظہری، ملک تیمور، ملک وقار، ملک اعجاز، سیاسی و سماجی رہنما
ربنوا ز عرف منا، ذاکر بیگ، شفیق نمبر دار، سابق چیر مین بلدیہ حضرو نزاکت خان، سردار احمد کھٹانہ ودیگر نے شرکت کی۔
یہ خبر (امجد بیگ کرائم رپورٹر ) نے ارسال کی