( سروش خان ۔ ای این این نمائندہ )
آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں پولیس دربار کا انعقاد کیا
آئی جی اسلام آباد نے افسران و جوانوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ دربار میں نئے ترقی پانے والے 16 ڈی ایس پیز اور 26 انسپکٹرز کو
رینک بھی لگائے گئے۔ جب سے چارج سنبھالا کانسٹیبل سے ایس پی تک 687 جبکہ 85 کلریکل سٹاف کی ترقیاں کی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد
یہ خبر ( سروش خان ۔ ای این این نمائندہ ) نے ارسال کی ہے