( ای این این نیوز حب بلوچستان
رپورٹ : یعقوب مردوئی
حب کے علاقے اکرم کالونی میں ایک اور معصوم کلی کی عزت تار تار
کردی گئی 73 سالہ بھیڑیئے نماانسان نے گلی سے گزرنے والی13 سالہ
یتیم بچی کو زبر دستی کوارٹر میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا
بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ
بنانے کے بعد حب پولیس کے حوالے کر دیا ایس ایچ او حب عطاءﷲ
نمانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم گل جان اور لڑکی
حواکے ابتدائی میڈیکل معائنہ میں ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ زیادتی
کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ
درج کر لیا ہے واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران معصوم بچیوں کے
ساتھ زیادتی کا یہ دوسرا واقعہ سامنے آیا ہے۔
