( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر )
بالاکوٹ بکریال سٹی کے متاثرین نے آج احتجاجی کیمپ کا افتتاح کر
دیا گیا جس میں متاثرین بالاکوٹ نے بھر پور شرکت کی سابقہ
ڈسٹرکٹ خطیب قاضی خلیل احمد صدر انجمن تاجران جاوید اقبال
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر حیب الرحمان سابقہ چیرمیئن بکریال
سٹی میاں اشرف شاکر نوجوان اتحاد گروپ کے صدر نقاش عرف
کاشی رجب علی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر قاضی خلیل
احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بکریال سٹی کے حصول تک ہماری
تحریک جاری رہے گئی زلزلہ متاثرین کو پندرہ سالوں سے حکومت
پاکستان نے صرف لولی پاپ کے علاوہ کچھ بھی نہیں دے سکے اور
ہمارے منتخب نمائندے بھی متاثرین زلزلہ کے ساتھ مذاق کے علاوہ
کچھ بھی نہ کر سکے نوجوانوں کی اس تحریک میں حصہ لینے پر
مبارک باد پیش کرتے ہیں جس قوم کا نوجوان بیدار ہے وہ قوم کھبی
شکست نہیں کھاتی بکریال سٹی کے حصول کے لیے ہم سب کو مل
جل کر اس تحریک کو کامیاب کرنا ہے حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ
وہ منصوبے کو سنجیدگی سے لیں اور اس پر کام کرے بالاکوٹ کی
عوام آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہم تمام
بالاکوٹ کی عوام حکومت پاکستان اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ
کرتے ہیں کہ بالاکوٹ کی عوام پر رحم کریں اور ہمارے اس مسئلے کو
حل کریں-
یہ خبر ( نیوز رپورٹر – نذیر احمد ساغر ) نے ارسال کی ہے۔