تھانہ شیر گڑھ پولیس کی موٹرسائیکلوں کی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی

شیرگڑھ ( عبدالله پریس رپورٹر ای۔این۔این۔نیوز مردان)

تھانہ شیر گڑھ پولیس کی موٹرسائیکلوں کی چوروں کے خلاف بڑی کاروائی۔ چوری میں ملوث گروہ کے اھم رکن عبداللہ ولد خائستہ رحمان سکنہ گلو شا ہ سخاکوٹ

کوگرفتار کرکے انکے قبضے سے گیارہ مسروقہ موٹرسائیکلوں سمیت 45 ہزار روپے قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی۔گروہ کے دیگر ارکان کے نام صیغہ راز میں رکھے

گئے۔اس کاروائی کا انکشاف سرکل ڈی ایس پی بشیر احمد خان یوسفزئی نے پولیس اسٹیشن شیر گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ

شیر گڑھ عبدالسلام خان تفتیشی ٹیم کے انچارج قیوم خان بھی موجود تھے۔انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز شیر گڑھ بازار سے محلہ اسلام شیر گڑھ کے رہائشی

محمد عثمان ولد عبداللہ سے اس وقت موٹرسائیکل یونیک چوری ہوا جب وہ حبیب بنک شیر گڑھ برانچ سے رقم نکالنے کی خاطر گیاتھا۔اس دوران معلوم ہوا کہ چوروں کے

گروہ کے اھم رکن ملزم عبداللہ ولد خائستہ رحمان سکنہ گلوشاہ تھانہ کوپر/ سخاکوٹ نے موٹرسائیکل چوری کیا۔تھانہ شیر گڑھ نے ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر درج

کرلی۔ کہ اطلاع ملنے پر ڈی پی او مردان ڈاکڑ زاہد اللہ خان نے فوری ایکشن لیکر ڈی ایس پی سرکل بشیر احمد خان۔ایس ایچ او تھانہ شیرگڑھ اور تفتیشی ٹیم کے

انچارج قیوم خان پرمشتمل تین رکنی ٹیم بنائی۔جنہوں نے مذکورہ ملزم کے جگہ جگہ ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ملزم کوگرفتار کران کے قبضے سے گیارہ مسروقہ

موٹرسائیکل کے علاوہ ایک ھنڈا فروخت کردہ موٹرسائیکل کے 45 ہزار روپے برآمد کرلئے گئے۔دوران تفتیش ملزم گروہ کے دیگر ارکان کے نام بھی بتائے ۔تاھم ان کے نام

صیغہ راز میں رکھے گئے ہیں۔جس سے عنقریب گروہ میں شامل ملزمان گرفتار کئے جائنگے۔اس موقع پر ملزم نے میڈیا کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا۔

یہ خبر ( پریس رپورٹر عبدالله ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایسٹ پولیس کارواٸیاں

Fri Oct 2 , 2020
( مرتضی سولنگی ۔ ای این این نمائندہ ) ( ایسٹ پولیس کارواٸیاں ) پانچ مختلف کاروایوں میں درج ذیل برآمدگی 01- گلستان جوہر پولیس کی بروقت کارواٸی ایک ڈکیت گرفتار اسلحہ اور لوٹی ہوٸی املاک برآمد دو ملزمان کمپلینر بنام جاوید علی سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728