ڈسکہ ( سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف )
تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ سبزی منڈی ڈسکہ روڈ
پر ناکہ لگا کر لوٹنے والے ڈاکوؤں میں سے دو
ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ ۔
مبینہ مقابلے میں مختار عرف مختارا ساتھی کی
فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ قریب
نالہ کی اوٹ میں چھپا عمر فاروق بھی پکڑا گیا
ملزمان اسلحہ ، نقدی و مال مسروقہ سمیت
گرفتار ۔ڈسکہ سٹی تھانہ کو 15 پر اطلاع ملی
کہ 4 ڈاکو سبزی منڈی روڈ پر ناکہ لگا کرلوٹ رہے
ہیں ۔جس پر اے ایس آئی مرتضی گھمن ملازمین
کے ہمراہ موقع پر پہنچا ملزمان پولیس کو دیکھ
کر فرار ہوئے ۔ پولیس نے تعاقب کیا ۔ جس پر
ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی ۔ مبینہ فائرنگ
سے ملزمان کا ایک ساتھی کسووال کا رہائشی
مختار عرف مختارا زخمی ہونے کے بعد گرفتار ۔
دوسرا عمرفاروق بھی کسووال کا رہائشی موقع سے
گرفتارکر لیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل ،
گولیاں ، موبائل سم اور نقدی 60 ہزار روپے
برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی
یہ خبر (سید مطیع الحسن نقوی ۔ ڈویژنل بیورو چیف ) نے ارسال کی ہے