ڈومیلی:(محمدنبیل حسن)
ڈومیلی کے علاقہ دیال میں محکمہ واٸلڈ لاٸف کی کارواٸی ایک ملزم گرفتار۔اڑیال برآمدکرکے چالان کردیاگیااور اڑیال کی نیلامی کردی گٸی۔تفصیلات کیمطابق ڈومیلی کے
علاقہ دیال میں محکمہ واٸلڈ لاٸف کے انسپکٹر کرامت حسین نے عملے کے ساتھ ناکہ لگا کر گاڑی کو روکا جس کی تلاشی کے دوران نایاب نسل کا اڑیال برآمد ہوا۔جس
پر ملزم محمد بلال ولد محمد الیاس سکنہ کوہالہ کو موقع پر گرفتار کر لیا اور قانونی کارواٸی کرتے ہوٸے چالان پیش کیا گیا اور ملزم محمد بلال پر 40 ہزار روپے جرمانہ عاٸد
کیا گیا اور اڑیال کی نیلامی کی گٸی ڈومیلی کے علاقہ میں محکمہ واٸلڈ لاٸف کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہےکہ شکار کر کے نایاب نسل کو ختم کرنے سے
روک کر اپنی ڈیوٹی کی مثال قاہم کر دی۔اس سے پہلے بھی کافی اڑیال کے شکار لوگوں نے کٸے اور کٸی کو گرفتارکیااور کٸے پر جرمانہ عاٸد کیاگیا۔اس پہاڑی علاقہ میں
نایاب نسل کے کافی تعداد میں اڑیال پاٸے جاتے ہیں۔
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے