(بلال حسن – سٹی رپورٹر)
سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ پھوکلیان فخرالزمان انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بجوات روڈ نزد
قبرستان شہیداں مخبری ملنے پر شراب کے سمگلرز کو گرفتار کر کے 75بوتلیں شراب برآمد کر لی ملزمان میں عدیل رفیق ، ریٹا زوجہ عدیل اور نازیہ زوجہ امجد سکنائے
چاہ میراں شامل ہیں ۔دوخواتین اور ایک مرد کافی عرصہ سے لاہور سے شراب لاکر بجوات میں فروخت کررہے تھے ۔ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں
لائی جارہی ہے ۔
یہ خبر (بلال حسن – سٹی رپورٹر ای این این نیوز) نے ارسال کی