میلسی سوشل میڈیا پر” میلسی ضلع بناؤ” تحریک کا مطالبہ زور پکڑ گیا

( وسیم شبیر ، بیورو چیف )

میلسی سوشل میڈیا پر” میلسی ضلع بناؤ” تحریک کا مطالبہ زور پکڑ گیا ۔قدیم شہر میلسی کی آبادی تقریبا پندرہ لاکھ لیکن نہ کوئی یونیورسٹی کیمپس نہ کوئی

میڈیکل کالج، نوجوان طبقہ تحریک کے بانی فرخ ممتاز خیرپوری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہےتحریک کے کارکنوں نےمطالبہ پورا نہ ہونے پر وزیراعلی ہاؤس کے باہر احتجاج

کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تاریخی سرزمین میلسی سے ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف میلسی کی عوام اپنے حقوق کے لیے جاگ اٹھی۔ تحریک کے چیئرمین فرخ ممتاز

خیرپوری کی کاوشوں سے لوگ جوق در جوق ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر میلسی ضلع بناؤ تحریک آگاہی مہم اس وقت عروج پر ہے ۔واضح

رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ میلسی کے موقع فرخ ممتاز خیرپور نے بہادری سے میلسی کی عوام کا مطالبہ وزیر اعلی پنجاب تک

پہنچایا ۔فرخ ممتاز خیرپوری نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میلسی “ضلع بناؤ” ایک سوچ کا نام ہے ۔میلسی کی عوام اس سوچ پر چل کر “ضلع میلسی

“کی آواز بنے گی ۔میلسی کو ضلع بنانے کے لیے ہم سب ایک سوچ پر کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر میلسی کے بارے میں

سوچنا ہوگا عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے مستقبل کے لیے سیاسی وابستگی کو چھوڑ کر میلسی کی ترقی کے بارے میں ایک سوچ پر تیار رہیں بہت جلد عوامی

رابطہ مہم شروع کی جا رہی ہے جس میں گھر جا کر لوگوں کو ضلع میلسی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ میلسی ضلع بننے سے نئے کالج یونیورسٹی اور ترقی

کی نئی راہ کا آغاز ہوگا ۔طلباء کو علم حاصل کرنے کے لئے دور دراز کے علاقوں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔میلسی کی غیور عوام سیاسی ،سماجی ،ادبی ،اور

بالخصوص نوجوان طلباء فرخ ممتاز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی طور پر میلسی کو ضلع کا درجہ دیا

جائے تاکہ میلسی کی عوام سے ہونے والی نا انصافیوں کا تدراک کیا جا سکے۔

یہ خبر میلسی سے ( وسیم شبیر ، بیورو چیف ) نے ارسال کی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تحصیل کونسل اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد

Thu Oct 1 , 2020
سید جعفر حسین ۔(کراٸم رپورٹر) فتح جنگ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ،اسٹنٹ کمشنر اٹک ,تحصیلدار اور پٹواریوں کے ہمراہ تحصیل کونسل اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کے مساٸل سنے اور موقع پر ان کے مساٸل کے حل کے […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031