آرمینیا کے 2 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے، وزارت دفاع آذربائیجان

مانسہرہ : (نیوز رپورٹر ۔ نذیر احمد)

آرمینیا کے 2 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے، وزارت دفاع آذربائیجان

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 27 ستمبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک آرمینیا کے 2 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے

ہیں۔

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمینیا کے 130 ٹینکس اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ 200 سے زائد بھاری توپ خانہ اور میزائل سسٹم تباہ کئے گئے۔

آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے اس کے 6 کمانڈ اور آبزرویشن زون اور 5 اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے۔ آذربائیجان کی فوج نے کاراباخ میں آرمینیا

کی فوج پر حملہ کرتے ہوئے 50 اینٹی ٹینک گنیں اور 55 فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں۔

وزارت دفاع نے کہا کہ آرمینیا کی فوج نے آذربائیجان کے ترتر کے علاقے پر بدھ کی صبح بھاری توپ خانے سے حملہ کیا ۔

اطلاعات کے مطابق ترتر کے علاقے میں آرمینیا کی فوج نے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچایا لیکن ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

آذربائیجان کی پارلیمنٹ نے اتوار کو نیگورنو کاراباخ اور کئی دیگر علاقوں میں جنگی حالات کا اعلان کیا تھا۔


خبر (نیوز رپورٹر ۔ نذیر احمد) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

نیشنل ھائے وے اینڈ موٹروے پولیس میھڑ کا ھائے ایس ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Thu Oct 1 , 2020
(سید سفیر حسین شاہ ۔ ای این این نمائندہ) نیشنل ھائے وے اینڈ موٹروے پولیس میھڑ کا ھائے ایس ویگنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میہڑ: درجنوں ویگنوں سے غیر قانونی گیس سلينڈر اور اضافی سیٹیں اتاردی گئیں میہڑ, کولاچی اور خیرپور ناتھن شاہ نیشنل ھائے وے پر موٽروے پوليس بیٹ […]

کیلنڈر

May 2023
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031