(محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال )
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔
حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے منظوری بھی دیدی ہے جس
کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی بطور نیول چیف 6 اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر
2020 میں ختم ہورہی ہے۔
یہ خبر (محمّد تنویر بیورو چیف ساہیوال) نے ارسال کی