ڈومیلی:(محمدنبیل حسن )
ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں حبیب پیزا ہاٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب .سیاسی سماجی شخصیت راجہ طہاور زمان نے فیتہ کاٹ کرافتتاح کیا۔شہریوں کی بڑی میں
شرکت۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں پہلی بار حبیب پیزہ ہاٹ شاپ کا افتتاح کردیاگیاہے۔جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے
کیاگیا۔علامہ مولانا تمزیز چشتی نے خطاب میں کہاکہ کاروبار میں دونمبری مت کیاکرو۔جو مناسب قیمت ہے اس پر فروخت کیاکرو۔تاکہ اللہ پاک راضی رہے۔منافع خوری
سے دور رہاکریں۔اور اپنے ایمان کو پاک صاف رکھیں گے تو اللہ پاک آپکے کام میں برکت ڈالے گا۔ہماری دعاہے راجہ عدیل پہلوان کے اس کام میں برکت ہواور کامیاب رہے۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن ڈومیلی کے رہنما راجہ طہاور زمان تھے۔اس تقریب میں نثاربٹ سابق کونسلر،راجہ راٶف سابق کونسلر،ملک ربنواز سابق
چیٸرمین یوسی نگیال،چوہدری مسعود تھلہ چوہدریاں،چوہدری فدالحق سابق ناظم،چوہدری نعیم اسلم تتروٹ،واجد کیانی دیسی کھابہ بڑاگواہ،راجہ ثاقب ثاقی ،شکیل
کھٹانہ ،سہیل اکبر،راجہ ذیشان مطلوب۔پہلوان احسان کیانی جہلم۔صوبیدارعبدالجبار کیانی سمیت اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگایا۔
پیزہ ہاٹ کا فیتہ راجہ طہاور زمان اور عدیل پہلوان نے کاٹا۔شہریوں نے بتایاکہ ہم کو فاسٹ فوڈ کی کوٸی بھی چیز چاہیے تو ہم کو دینہ جہلم جاناپڑھتاتھا۔ہم کو امید ہی
نہیں تھی کہ ہمارے علاقہ میں بھی ایسی سہولیات میسر ہوں گی۔راجہ عدیل پہلوان نے جنگل میں منگل بنادیا۔پیزہ ہاٹ کی پانچ کلومیٹر تک فری سہولت دی گٸی ہے
خبر (محمدنبیل حسن) نے ارسال کی ہے