ڈاہرانوالہ(نمائندہ خصوصی)
ڈاہرانوالہ: گھریلو تنازعہ پر جھگڑا، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، باپ بیٹا شدید زخمی، ابتدائی طبی امداد کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا، پولیس
کاروائی میں مصروف، تفصیلات کے مطابق ڈاہرانوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 175 مراد میں گھریلو تنازعہ پر لڑائی کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہو گئے، سجاد
نامی نوجوان کا اپنے سسرال کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا کہ سسرال والوں نے نوجوان سجاد اور اس کے والد محمد آصف پر کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا جس
کے نتیجہ میں سجاد کا سر پھٹ گیا جبکہ والد محمد آصف کے بائیں کان اور گال پر کلہاڑی لگنے سے گہرے زخم آئے، دونوں زخمی باپ بیٹا کو ابتدائی طبی امداد کے
لیے رورل ہیلتھ سینٹر ڈاہرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے، جبکہ واقعہ کی اطلاع پا کر ڈاہرانوالہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او
تھانہ ڈاہرانوالہ محمد افضل بابر کھوکھر نے سٹی پریس کلب ڈاہرانوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس مصروف تفتیش ہے، میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد ایف آئی آر درج
کی جائے گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ خبر (ڈاہرانوالہ – ای این این نمائندہ خصوصی ) نے ارسال کی ہے