18ہزاری جھنگ ای این این : (ملک اللّٰہ دتہ نیوز رپورٹر )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی پٹرولنگ پولیس کے افسران سے میٹنگ۔
جھنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے ڈی پی او آفس میں پٹرولنگ پولیس کے افسران سے میٹنگ کی۔
( ای این این )میٹنگ میں DSP/PHP مظہر فاروق سدھانہ و دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے پٹرولنگ پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹ ایریاز میں موثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک اور فعال کردار ادا کریں۔
بلانمبری مشکوک گاڑیوں اور وہیکلز کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کریں اور تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
