صدر مملکت عارف علوی کا افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افغانوں کے اپنے طور پر شروع کردہ اور انہی کی سرپرستی میں افغان امن عمل کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں مفاہمت کے بارے میں افغانستان کی اعلیٰ قومی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے بلکہ سیاسی مذاکرات کےذریعے حل ہی آگےبڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو عالمی برادری کی جانب سے سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا آغاز بارش کا پہلا قطرہ ہے۔

انہوں نے اس بات پرزوردیا کہ افغان قیادت کو تعمیری، جامع اور وسیع البنیاد و سیاسی حل کےلئے مل کر کام کرنے کے اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

صدر علوی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے افغان قوم کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

صدر نے خطے میں امن کی بحالی نہ چاہنےوالے عناصر پرنظر رکھنے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور افغانستان کےساتھ خطے میں اقتصادی صلاحیت کو بروئے کار لانے کےلئے ناگزیر ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لیہ میں ‎افسوس ناک واقعہ

بدھ ستمبر 30 , 2020
( عبدلمنان چانڈیہ- خصوصی نمائندہ) نواحی چک 150 کے رہائشی شمیم بی بیملزم غلام اکبر نے تیزاب پھینک دیا عذاب ڈالنے سے خاتون کی حالت تشویش ناک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا متاثرہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے باعث خاتون کی آنکھیں ذیل ہونے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: