منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا منی لانڈرنگ قانون بھی طاقتوروں کو نہیں پکڑ سکتا۔ پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں تفریق ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ملک میں غریبوں کو اوپر لانا ہمارا وژن، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 60ء کی دہائی کے بعد پاکستان میں ایلیٹ کلاس کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں جس کی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے۔ تعلیم اور صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اب ہمارا مستقبل ہے۔ فورجی اور فائیوجی کے ذریعے رابطوں کا نظام بہتر بنائیں گے۔ آئی ٹی کے شعبے کو ترقی دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے۔ دور دراز علاقوں میں ورچوئل تعلیمی نظام متعارف کرائیں گے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انصاف اور ترقی کے کم مواقع سے معاشرے پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ملک میں تعلیم کا نظام بھی یکساں نہیں ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عبدلمنان چانڈیہ- خصوصی نمائندہ ( ای این این نمائندہ ) کی نیوز رپورٹ

بدھ ستمبر 30 , 2020
( عبدلمنان چانڈیہ- خصوصی نمائندہ) بلاک نمبر2 بیئٹ Fچکنمر 383ٹی ڈی اے محکمہ کی ملی بھگت سے تقریبأ 100درخت جن کی مالیت تقربأ 3لاکھ ہے منظورحسین والد اللہ بخش قوم پنواراور محکمہ جنگلات فارسٹ گارڈوقاص حسین بلاک افسر میاں عبدالعزز SDFOماچھوسب ڈوژن علاودین DFOمحکمہ جنگلات اظہر حسین کی ملی بھگت […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: