بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے۔ نئے قواعد وضوابط 5 اکتوبرسے 31 دسمبر تک کیلئے لاگو کیے گئے ہیں۔

کووڈ 19 رسک اسسیسمنٹ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی 2 کیٹگریز بنا دی گئی ہیں۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔

کیٹگری اے میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، سنگاپور، جرمنی اور جاپان سمیت اڑتیس ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسافر ذاتی تفصیلات اپیلی کیشن میں درج کیے بغیر بورڈنگ پاس حاصل نہیں کر سکیں گے۔

اپیلی کیشن میں درج تفصیلات کا پرنٹ آؤٹ بورڈنگ پاس کےحصول کیلئے جمع کرانا ہوگا۔

تمام مسافر اور جہاز کے عملہ کو بورڈنگ سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا۔

مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔

ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تمام مسافروں اور عملہ کو دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھکر : رپورٹ علی اصغر رضا خان

بدھ ستمبر 30 , 2020
رپورٹ علی اصغر رضا خان بھکر: سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پرچک نمبر48 ٹی ڈی اےمیں مسلح افرادکا حبیب خان پرحملہ ایک شخص شدیدزخمی بھکر: وپڈااہلکار حبیب خان کےگھرکےقریب کھمبےپرتاریں لگارہےتھےکہ ملزمان فیصل۔عابد۔مشتاق وغیرہ مسلح ہوکرآگٸےاورحبیب خان پرحملہ کردیا بھکر: اس سےقبل بھی ملزمان نےحبیب خان اوراسکے بیٹوں کوتشددکانشانہ بنایاتھا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: