سعید غنی کا کراچی کے مختلف سکولوں کا دورہ، کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی صبح سویرے کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے پر پہنچ گئے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے سینیٹ جوزف کالج و اسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول کا دورہ کیا۔ سینٹ جوزف کالج میں سماجی فاصلہ کے فقدان پر صوبائی وزیر نے پرنسپل کو فوری طور پر اسے ممکن بنانے کی ہدایت دی۔

صوبائی وزیر نے کلاسز میں جاری تدریسی عمل کا بھی جائزہ لیا اور طالبات سے ایس او پیز کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ صوبائی وزیر نے سینٹ جوزف و سینٹ پیٹرک گرلز اسکول میں تمام ایس او پیز اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے پر مذکورہ دونوں اسکولوں کی پرنسپلز کو سراہا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

‏‎مریم نواز شریف کا اسلام آباد شاندار استقبال

جمعرات ستمبر 24 , 2020
خضر محمود ۔ نمائندہ ای۔ این۔ این ‏سیاسی معملات پر جس نے بات کرنی ہے ان کو پارلیمنٹ آنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز شریف. خضر محمود ۔ نمائندہ ای۔ این۔ این

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: