نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

(ملک اللّٰہ دتہ۔نیوز رپوٹر)
18ہزاری۔جھنگ)

نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جھنگ( ای این این نیوز جھنگ) نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم IGP پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔

ڈی پی او آفس جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔پولیس افسران و ملازمان سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں

اور آپ سب سے بھی یہی امید کروں گا کہ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ میرا یہ عزم ہے کہ ہم کمزور طبقات کے سرپرست کے طور پر کھڑے ہوں۔

عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں فرائض کی بجاآوری میں میرٹ، سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔انہوں نے جملہ SDPO’s ، جملہ SHOs اور انچارج برانچز سے بھی ملاقات کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عثمان عطا کی نیوز رپورٹ

بدھ ستمبر 23 , 2020
عثمان عطا ۔ نمائندہ enn

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: